سٹی پولیس کی کاروائی کے الیکٹرک کے زیر استعمال گاڑی سے منشیات برآمد 2 ملزم گرفتار، پولیس

پیر 21 اگست 2017 16:10

کوئٹہ۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سٹی پولیس کی کاروائی کے الیکٹرک کے زیر استعمال گاڑی سے منشیات برآمد 2 ملزم گرفتار،۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے ایس ایچ او محمد عارف بلوچ اور اے ایس آئی یارمحمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ناکہ پل پر کے الیکٹرک کے زیر استعمال شہزور گاڑی کو مشکوک جان کر روک لی اور گاڑی کی تلاشی لی جس سے ایک کلو گرام چرس اور 150گرام ہیروئین برآمد کرلی۔

گاڑی میں سوار دوملزمان رحیم بخش اور جاوید ساکنان کراچی کو گرفتار کر لیا ،مذکورہ گاڑی نجی کمپنی کی ہے جوکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی زیر استعمال میں ہیں پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور گاڑی تحویل میں لے لی ،ملزمان میں سے ایک نجی کمپنی کا ملازم بھی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف سٹی پولیس نے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔