محکمہ آثارقدیمہ:پی ٹی آئی کی جعلی بھرتیوں اور کروڑوں کی کرپشن کیخلاف تحریک التواء جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 16:09

محکمہ آثارقدیمہ:پی ٹی آئی کی جعلی بھرتیوں اور کروڑوں کی کرپشن کیخلاف ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف نے محکمہ اثار قدیمہ میں جعلی بھرتیوں اور کروڑوں کی کرپشن کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ تحریک التوائے کار رکن پنجاب اسمبلی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے جمع کروائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمے میں ایس ڈو او ،ڈی جی کے اختیارات استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بادشاہی مسجد کے ایس ڈی او عتیق الرحمن نے ملتان،گجرات،کلر کہاڑ،علامہ اقبال اور کٹاس راج میوزیم کے بجلی کے بلوں میں کرپشن کی ہے۔

ڈی جی آفس شاہی قلعہ منتقل کرنے پر 90لاکھ کی کرپشن کی ہے۔انہو ں نے مزید موقف اختیار کیا محکمہ اثار قدیمہ میں جعلی بھرتیاں ،پرچیز ،ٹینڈر اور محکمے کے دیگر امور میں ڈی جی کے دستخط کے ذریعے بھی مبینہ بدعنانیاں کی گئی ہے ۔استدعا ہے کہ اس میگا سیکنڈل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :