پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی چینی کار متعارف کروانے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 16:04

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):چینی کمپنی فاموٹرز نے اپنی نئی گاڑی وی ٹوپاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔یہ پہلی چینی گاڑی ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں اسمبل ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کو متعارف کروانے کا اعلان ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا۔پاکستان میں کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر بلال آفریدی نے بتایا کہ ابتک ڈھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے اور مقامی سطح پر گاڑیوں کو اسمبل کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اسمبل ہونے والی یہ پہلی چینی گاڑی یوروفور سٹینڈرڈکی ہے۔کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی ایندھن کی اوسط 10کلو میٹر فی لیٹر ہے۔یہ 37لیٹر کے فل ٹینک کے ساتھ333کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے۔گاڑی میں پاور ونڈو،پاور سٹئیرنگ،2اسپیکر اسٹیریو سسٹم،پاور لاک ڈوراور اے سی جیسی خصوصیات موجود ہیں۔اس گاڑی کی قیمت 10لاکھ 69ہزار رکھی گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی ٹیوٹا وٹز،ٹیوٹا پاسو،میرا،سوزوکی ویگنز،سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس کی اہم حریف ثابت ہو گی۔