Live Updates

تحریک انصاف ویمن ونگ ہزارہ نے انٹر پارٹی الیکشن کے بعد ہزارہ ڈویژن میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا

پیر 21 اگست 2017 16:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ہزارہ ڈویژن نے انٹر پارٹی الیکشن کے بعد ہزارہ ڈویژن میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اس حوالہ سے تحریک انصاف خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مومنہ باسط کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کی عہدیداران اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر سابق عہدے ہی بحال رکھے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہری پور سے ساجدہ حسرت خان کو ڈویژنل سینئر نائب صدر، روبینہ شاہین کو ضلعی صدر، ساجدہ یونس کو ضلعی جنرل سیکرٹری، مبشرہ تسنیم کو تحصیل صدر، شیر بانو کو تحصیل جنرل سیکرٹری، رضوانہ شاہین تحصیل غازی کی صدر، آسیہ بی بی جنرل سیکرٹری، نصرت پروین تحصیل خان پور کی صدر اور امبرین بی بی جنرل سیکرٹری ہوں گی۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے ڈویژنل صدر سے اپنے اپنے عہدے کا نوٹیفیکیشن حاصل کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات