ڈنہ ریالہ میں بکریوں کے باڑے میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 بکریاں ہلاک، ایک شخص زخمی

پیر 21 اگست 2017 16:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) قلندر آباد کے گائوں ڈنہ ریالہ میں بکریوں کے باڑے میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 بکریاں ہلاک ہو گئیں، واقعہ میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ہونے والے طوفانی بارش کے دوران قلندر آباد کے گائوں ڈنہ ریالہ میں بکریوں کے باڑے پر آسمانی بجلی پڑنے سے باڑے میں موجود 20 بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک شخص بھی واقعہ میں زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے غریب شخص کی مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :