مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جس نے نعروں کی بجائے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

پیر 21 اگست 2017 16:00

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے عوامی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے۔ حلقہ پی کے 47- کے گائوں گائوں، قریہ قریہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے جا رہے ہیں۔ گائوں پنجورہ یونین کونسل پھلا میں رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے پی ٹی آئی کی مزید وکٹیں بھی گرا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد عباسی، صفدر عباسی، جہانگیر عباسی، سعید اعوان اور دیگر نے جنبہ اور برادری سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے گائوں پنجورہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سڑک کیلئے 10 لاکھ روپے جبکہ گائوں کی پلی کیلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ جلسہ کی صدارت سلیم خان نے کی۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جس نے نعروں کی بجائے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں، حلقہ پی کے 47- کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ یہ احسان ان کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ختم کریں گے۔ قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی کا گائوں پنجورہ پہنچنے پر شاندار طریقہ سے استقبال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :