قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی کونسل ملک عمر فاروق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

پیر 21 اگست 2017 16:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی کونسل ملک عمر فاروق پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ڈویژنل صدر سید احمد شاہ کی رہائش گاہ کاغان ہائوس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمن، صوبائی صدر ہمایون خان، صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی، سابق وزراء اعجاز علی خان درانی، شازی خان، پرویز اختر، رانا اورنگزیب مغل اور جمشید درانی بھی موجود تھے۔

ملک عمر فاروق نے کیو ڈبلیو پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک عمر فاروق کی پی پی پی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ اس موقع پر اعجاز علی خان درانی نے بلال بھٹو زرداری کو ہری پور کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے عنقریب ضلع ہری پور آنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :