مانسہرہ جلسہ میں بلاول بھٹوزرداری کے استقبال کرنے والوں کا پی پی پی شہید بھٹو سے کوئی تعلق نہیں، صدیق ستی

پیر 21 اگست 2017 16:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) مانسہرہ جلسہ میں بلاول بھٹوزرداری کے استقبال کرنے والوں کا پی پی پی شہید بھٹو سے کوئی تعلق نہیں، مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں پر پھول برسانے والے کس منہ سے خود کو شہید بھٹو پارٹی کے کارکن قرار دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (ش لله) و سابق امیدور پی کے 44 صدیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ جلسہ میں بلاول بھٹو کی آمد پر استقبالیہ بیانات اور اشتہارات دینے والوں کا پی پی پی شہید بھٹو کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے مفاد پرست عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو چمک دیکھ کر فوراً جھک جائیں، ایسے لوگوں کا پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی پارٹی کے سپاہی ہر آمر کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :