ہری پور پولیس کی اشتہاریوں و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

پیر 21 اگست 2017 16:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر ہری پور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اشتہاریوں و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ حطار پولیس نے جرم 8/11 میں 2010ء سے مطلوب اصغر علی سکنہ راولپنڈی جرم 279/337g میں 2009ء سے مطلوب عادل سکنہ مانسہرہ، تھانہ خان پور پولیس نے 324/34 میں مطلوب ریاست، اسی طرح تھانہ کھلابٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران رحیم الله سکنہ کیمپ نمبر تین سے ایک کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے نذیر شاہ سے 420 گرام چرس اور تھانہ حطار نے عابد ایوب سے 250 گرام چرس، دو عدد پستول بمعہ 15 عدد کارتوس، گل ولی سے 395 گرام چرس، ناصر خان سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد ریپیٹر بارہ بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :