ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈپر ڈاکوئوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر دکاندار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

پیر 21 اگست 2017 15:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) نواحی چک 6-99آر کے قریب چار ڈاکوئوں نے گوگھیرہ کے ایک دوکاندار محمد یٰسین سے ایک لاکھ 78ہزار روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور زیورات لوٹ لیے ، مزاحمت پر محمد یٰسین کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

گو گھیرہ کا دوکاندار محمد یٰسین ہڑپہ سے اپنی بیوی کے ہمراہ ساہیوال پرانا ہڑپہ روڈ پر واپس اپنی موٹر سائیکل نمبر 1529ایس ایل ایل پر اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چک 99کے قریب چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی ، موٹر سائیکل اور زیورات لوٹ لیے جس پر محمد یٰسین کے شور پر ڈاکوئوں نے گولیاں مار کر محمد یٰسین کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مقدمہ 397-394ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ڈکیتی کی سوراغ لگا کر ایک ڈاکو اسلم نامی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :