ن لیگ نے حکومت ملتے ہی رابطے منقطع کردیے ،آئینی ترمیم کیلئے دیر ہوچکی ،مہرین انور

پیر 21 اگست 2017 15:40

ن لیگ نے حکومت ملتے ہی رابطے منقطع کردیے ،آئینی ترمیم کیلئے دیر ہوچکی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن وامان کی صورت حال ا نتہائی خراب ہے ، ابھی تک چھوٹو گینگ متحرک ہے ، پنجاب کے حکمران صوبہ میں امن وامان کے قیام کے لئے ان گنت دعوے کرتے ہیں مگر ان دعوؤں میں حقیقت نہیں ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، عوام مسلم لیگ ن سے بیزاری سے کااظہار کررہے ہیں ،عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے ن لیگ نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ، ن لیگ نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ منقطع کردیا ، آئینی ترامیم سمیت اہم امور نظر انداز کردئیے ، ہم نے ن لیگ کے رہنماؤں کئی بار کہا کہ دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں لیکن ن لیگ کے قائدین نے ہماری نہ سنی، اور پھر ہر طرف گونواز گوکی تحریک چل پڑی جس کے فوری بعد ہی ن لیگ والے پریشان ہوگئے اور دوسری سیاسی جماعتوں سے مدد مانگتے رہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :