شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے : ڈاکٹر شاہد صد یق

2018ء میں شریف خاندان کا کوئی فرد امیدوار نہیں ہوگا، نیب ریفرنسز کے بعد پورا ٹبر جیل جائیگا اس سے پہلے کہ نواز شریف ملک سے فرارہوجائے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائی:رہنما پی ٹی آئی

پیر 21 اگست 2017 15:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے اور ضمانتیں ضبط کرائیں گے نواز شریف نا اہلی کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اپنے جرائم پر نا اہل ہوئے لیکن ملکی اداروں بالخصوص عدلیہ اور پاک افواج کیخلاف گھنائونی سازش کی اور عوام کو ان اداروں کیخلاف اکسایانیب میں حا ضر نہ ہو کر شریف فیملی جس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے یہی ہٹ دھر می اسے جیل جانے سے کسی صور ت نہیں بچا سکتی اس سے پہلے کہ نواز شریف ملک سے فرارہوجائے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ2018ء میں شریف خاندان کا کوئی فرد امیدوار نہیں ہوگا، نیب ریفرنسز کے بعد پورا ٹبر جیل جائیگا انہو ں نے کہاکہ آئین وقانون کی حکمران تب ہی قائم ہوتی ہے جب طاقتوار لوگ بھی احتساب اور انصاف کے کٹہرے میں آتے ہیں بد قسمتی سے جب سے (ن) لیگ کے خلاف سپر یم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے انکی قیادت اور جماعت مسلسل سپر یم کورٹ کا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور معاملہ اب دھمکیوں تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سپر یم کورٹ سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف حکمرانوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں جمہو ریت اور اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کیلئے بھی بہتر ہوگا وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو تنقید کانشانہ بنانے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر یں ۔