پاک سرزمین پارٹی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

پیر 21 اگست 2017 15:36

پاک سرزمین پارٹی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان، فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری پر مشتمل وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے وفد کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے 23 اگست کو بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں پی ایس پی کو شرکت کی دعوت بھی دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کل جماعتی کانفرنس میں بدعنوانی کے خاتمے، مقامی حکومتوں کے اختیارات اور پاکستان کی سالمیت کے امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :