سندھ کے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی

پیر 21 اگست 2017 15:35

سندھ کے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)رواں سیزن 2017-18 کے دوران سندھ میں سرخ مرچ پیدا کرنے والے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر فصل کاشت کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سیزن میں 88 ہزار 811 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کی فصل کاشت کی گئی اور 90 ہزار 699 ٹن پیداوار حاصل ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں سرخ مرچ کی بڑی منڈی قائم ہے جبکہ علاقہ میںکاشتکاروں کی اکثریت سرخ مرچ کی کاشتکاری کرتی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بینک نے سندھ کے محکمہ زراعت کی شراکت سے صوبہ میں سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ کیئے مشترکہ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس سے 200 کاشتکار منسلک ہیں جنہیں سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے فنی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔