میرواعظ عمر فاروق کی صورہ میڈیکل کمپلیکس میں علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کی عیادت صحت بارے دریافت کیا

پیر 21 اگست 2017 15:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے صورہ میڈیکل کمپلیکس میں علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کی عیادت کی سید علی گیلانی جو کہ صورہ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باوجود پولیس حراست میں ہیں میرواعظ نے انکی عیادت کی اور ان سے انکی صحت بارے دریافت کیا میرواعظ کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ سید علی گیلانی کی صحت بہتر ہوتی جارہی ہے واضح رہے سید علی گیلانی کو گزشتہ ہفتے سینے میں درد کی شکایت کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :