اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈمنسٹریشن ونگ کو اضافی ذمہ داریوں اور سیکشن 10کے تحت چلائے جانے کا انکشاف

ڈویژن میں تعینات 8سیکشن افسران میں صرف 2ریگولر سیکشن افسران تعینات ہیں

پیر 21 اگست 2017 15:27

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈمنسٹریشن ونگ کو اضافی ذمہ داریوں اور سیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ملک بھر کے سرکاری اداروں کو تربیت یافتہ عملہ فراہم کرنے کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈمنسٹریشن ونگ کو اضافی ذمہ داریوں اور سیکشن 10کے تحت چلائے جانے کے عمل کا انکشاف ہوا ہے ڈویژن میں تعینات 8سیکشن افسران میں صرف 2ریگولر سیکشن افسران تعینات ہیں ایڈمنسٹریشن ونگ کا سربراہ بھی سیکشن 10کے تحت عرصہ دراز سے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن تعینات ہے اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن کے مابین اختلافات کے سبب ریگولر ملازمین کی تعیناتیاں معدوم ہوکررہ گئیں تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعینات 8ایس اوز میں سے صرف 2ریگولر ایس اوز تعینات کئے گئے ہیں ایس اوز ایڈمن I سپرینڈنٹ اشفاق حسین ایس او ایڈمن 2اور 3 افتخار علی خان ایس اوکیش ایم ندیم مجاہد سپرینڈنٹ ایس او ایف اینڈ اے ایم طاہر (ایپی ایس) ایس او ریویو بورڈ علی زمان سپرینیڈنٹ کو سیکشن 10کے اختیار کے تحت اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ایس او بجٹ کی سیٹ خالی جب کہ ایڈمنسٹریشن ونگ کے سربراہ کی گریڈ 20کی اسامی پر منسٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کے گریڈ 21کے ڈاکٹر مسود اختر چوہدری کی تعیناتیاں کی گئی ہے ایڈمنسٹریشن میں تعینات ایس او 4متعلقہ بالا اور سیکشن افسر کمیشن وسیم احمد ریگولر بنیادوں پر کام کررہے ہیں