پاناما کیس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

پیر 21 اگست 2017 15:26

پاناما کیس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا، عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواستیں خارج کی جائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست طارق حسن ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 28 جولائی کے فیصلے میں سقم موجود ہیں، عدالت نے مکمل ریکارڈ نہیں دیکھا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نظرثانی کرتے ہوئے 28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اس حوالے سے درخواستیں خارج کی جائیں۔