نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ

الیکشن کمیشن آج تین درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 15:17

نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی مشکلات کم نا ہو سکیں ۔مسلم لیگ ن کی پارٹی صدارت کے حوالے سے نواز شریف کے خلاف تین درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سابق میاں محمد نواز شریف کے خلاف تین درخواستوں کی سماعت آج کرے گا۔یہ تین درخواستیں مختلف لوگوں کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک درخواست این اے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی جانب سے اس دن دائر کی گئی تھی جب سابق وزیر اعظم پنجاب ہاوس سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جبکہ باقی دو درخواستیں عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری کرم نواز گنڈا پور اور ممبر بار کونسل مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ان تینوں درخواستوں کی سماعتوں کے لیے آج کا دن مقرر تھا۔جبکہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ہاشم علی کی درخواست بھی آج زیر سماعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :