پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق صوبائی حکومت کے خلاف ایک اور رٹ دائر کردی گئی

پیر 21 اگست 2017 15:15

پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق صوبائی حکومت کے خلاف ایک اور رٹ دائر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق صوبائی حکومت کے خلاف ایک اور رٹ دائر کردی گئی ہے جس میں محکمہ صحت کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق ہائیکورٹ میں دوسری رٹ بھی دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت بروقت اقدامات نہیں کیے ۔ لاپرواہی کے باعث ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو کام سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے جبکہ خیبرپختونخو محکمہ صحت کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری صحت اوردیگرحکام کو بائیس اگست کو طلب کیا ہے

متعلقہ عنوان :