ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی ٹیمیں خیبرپختونخوا میں سرگرم عمل

کاروان صحت کے دو مزید موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پہنچ گئے ۔ ایک ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ میں سے باسٹھ میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی

پیر 21 اگست 2017 15:25

ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی ٹیمیں خیبرپختونخوا میں سرگرم عمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی ٹیمیں خیبرپختونخوا میں سرگرم عمل ہیں۔ کاروان صحت کے دو مزید موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پہنچ گئے ۔ ایک ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ میں سے باسٹھ میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ ڈینگی کے لیے پنجاب حکومت کے کاروان صحت کی تین موبائل یونٹ پشاور ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی اسکرینگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایک یونٹ تہکال میں تین دنوں سے کام کررہی ہے جبکہ دوسرے موبائل ہیلتھ یونٹ کو سفید ڈھیری کے علاقے میں کام شروع کردیا ہے ۔ ترجمان پنجاب میڈیکل ٹیم مطلوب الحسن کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کی اسکرینگ کی گئی ہے جن میں سے ترسٹھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب ہلیتھ یونٹ خیبرپختونخوا حکومت زیر تحت کام کرے گی۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو ڈینی کے معاملے پر فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا کرے گا جس میں تمام اسپتالوں کے ایم ایس اور دیگر حکام شریک ہونگے ۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد سے متعلق اعداد وشمار بھی ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری ہوا کرے گی ۔