ناصر بیگ چغتائی دوبارہ جنگ و جیو گروپ کا حصہ بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 14:43

ناصر بیگ چغتائی دوبارہ جنگ و جیو گروپ کا حصہ بن گئے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):براڈکاسٹ و مطبوعہ صحافت کے بڑے نام ناصر بیگ چغتائی نے دوبارہ جنگ و جیو گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ذرائع کے مطابق ناصر بیگ چغتائی اعلی ترین انتظامی عہدے پر برا جمان ہوں گے۔ناصر بیگ چغتائی کاصحافتی کئریر ایک لمبے عرصے پر محیط ہے۔

(جاری ہے)

2012میں ناصر بیگ چغتائی نے جیو چھوڑنے کے بعد اپریل 2013میں ابتک نیوز کی لانچنگ میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔

نومبر 2014میں ابتک چھوڑنے کے بعد آپ نے بول گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔کچھ انتظامی معاملات سے اختلاف کے باعث بول ٹیلی ویژن کو خیر آباد کہا اور گزشتہ برس 92نیوز کا حصہ بن گئے۔حال ہی میں چھ ماہ آرام کے بعد وہ دوبارہ جنگ و جیو گروپ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ کسی اعلٰی ترین منصب پر برا جمان ہوں گے۔