پاکستانی عوام کو محفوظ بنانے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، لیفٹیننٹ کرنل رس سیلز

آفات پر قابو پانے کیلئے برطانوی حکمت عملی پاکستان لائیں گے‘ پاکستان میں سکیورٹی اور سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں‘ نئے آپریشن روم کے قیام کیلئے برطانوی فنڈنگ پر خوشی ہے‘ اس سے وفاقی اور صوبائی سطح پر شہری دفاع کی سہولت میں بہتری آئے گی،برطانوی ڈیفنس سیکشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل رس سیلز کا تقریب سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 15:15

پاکستانی عوام کو محفوظ بنانے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) برطانوی ڈیفنس سیکشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل رس سیلز نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو محفوظ بنانے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘ آفات پر قابو پانے کے لئے برطانوی حکمت عملی پاکستان لائیں گے‘ پاکستان میں سکیورٹی اور سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں‘ نئے آپریشن روم کے قیام کیلئے برطانوی فنڈنگ پر خوشی ہے‘ نئے آپریشن روم سے وفاقی اور صوبائی سطح پر شہری دفاع کی سہولت میں بہتری آئے گی۔

پیر کو برطانوی ڈیفنس سیکشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل رس سیلز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو محفوظ بنانے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آفات پر قابو پانے کیلئے برطانوی حکمت عملی پاکستان لائیں گے۔

(جاری ہے)

چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی سوچ سے بھی سیکھیں گے۔ نئے آپریشن روم کے قیام کیلئے برطانوی فنڈنگ پر خوشی ہے۔

انہون نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی اور سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن نے شہری دفاع ہیڈ کوارٹرز کیلئے نئے آپریشن روم کا عطیہ کیا۔ آپریشن روم میں اضافی سہولتوں کے ذریعے صورتحال سے آگاہی کو موثر بنایا جاسکے گا۔ نئے آپریشن روم سے وفاقی اور صوبائی سطح پر شہری دفاع کیس ہولت میں بہتری آئے گی آفات کی صورت میں پاکستان کے فوری ردعمل کا نظام بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :