عدالت کی طرف سے گرفتاری کے احکامات،

،پولیس کو آتا دیکھ کر صدر ہائیکورٹ بارملتان شیرزمان قریشی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے پولیس نے صدر بارکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ،دوستوں اور قریبی عزیزوں کی رہائش گاہوں کی بھی نگرانی

پیر 21 اگست 2017 15:11

عدالت کی طرف سے گرفتاری کے احکامات،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) گرفتاری کیلئے پولیس کو آتا دیکھ کر ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر شیرزمان قریشی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔وکلاء رہنمائوں کا کہنا ہے کہ شیرزمان قریشی کو گرفتار کیا گیا تو اجتماعی گرفتاریاں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے ملتان بنچ کے سینئرجج مسٹرقاسم خان کے ساتھ بدتمیزی کیس کی سماعت کی اور آرپی اوملتان کو اگلی سماعت پرصدرہائیکورٹ بار شیرزمان قریشی اور جنرل سیکرٹری قیصر عباس کاظمی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم پر سی پی اوملتان چوہدری سلیم کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری شیرزمان قریشی کو گرفتار کرنے ان کے چیمبر پہنچی تو پولیس کو آتا دیکھ کر ساتھی وکیلوں نے صدر ہائیکورٹ بار کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر فرارکروادیا۔وکلاء رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیرزمان قریشی کو گرفتار کیا گیا تووکلاء اجتماعی گرفتاری دیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر ہائیکورٹ بار چوک کچہری سے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوئے ہیں،پولیس اور سپیشل برانچ نے شیرزمان قریشی اور ان کے دوست وکلاء کی رہائشگاہوں کی نگرانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :