حکومت تو چاہتی ہے ہنگاموں کے ذریعے ججوں پر زیادہ سے زیادہ دبائو بڑھے اور آزادانہ فیصلوں کے حوالے سے پریشرائزڈ کیا جائے‘،

وکلا رہنمائوں کو آگے بڑھ کر احتجاج روکنا چاہئے،تشدد واقعات میں شامل وکلاکو گرفتار کیا جائے‘ پنجاب حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے‘پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 15:11

حکومت تو چاہتی ہے ہنگاموں کے ذریعے ججوں پر زیادہ سے زیادہ دبائو بڑھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر وکلاکے پرتشدد احتجاج پر دکھ ہوا،ججوں کی بحالی کیلئے ہم نے مظاہرے کئے لیکن ہمارے مظاہروں کے دوران ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا‘پنجاب حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ‘امن وامان کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز لاہور میں وکلاء کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلا رہنمائوں کو آگے بڑھ کر احتجاج روکنا چاہئے اورتشدد واقعات میں شامل وکلاکو گرفتار کیا جائے،پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام صورتحال میں پنجاب حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے ، حکومت تو چاہتی ہے کہ ہنگاموں کے ذریعے ججوں پر زیادہ سے زیادہ دبا بڑھے اور ان کو آزادانہ فیصلوں کے حوالے سے پریشرائزڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مظاہروں کے دوران ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا‘پنجاب حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ‘امن وامان کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے امن وامان کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :