لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں

پیر 21 اگست 2017 15:11

لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام اپیلیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں‘ پی ٹی آئی‘ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے این اے 120 کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کردی گئیں۔ پی ٹی آئی ‘ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ کلثوم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلٹ کورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کیں اپیلٹ کورٹ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔