Live Updates

نوازشر یف سے شہبا زشریف ‘ پرویز ملک اور رانا ثناء اللہ خان سمیت اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں

پیر 21 اگست 2017 15:11

نوازشر یف سے شہبا زشریف ‘ پرویز ملک اور رانا ثناء اللہ خان سمیت اہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبا زشریف ‘وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان سمیت اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں ‘نوازشر یف کا ماڈل ٹائون سے باقاعدہ سیاسی اور پارٹی سرگرمیوں کا بھی آغاز کردیا‘روزانہ کی بنیادوں پر پارٹی اراکین اورکارکنوں سے بھی نوازشریف ملاقاتیں اور رابطے کریں گے ‘ میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا‘شہباز شریف کی بطور صدر تعیناتی کا اعلان 7 ستمبر کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف سوموار کے روز (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون پہنچے جہاں (ن) لیگ کے وزراء اور پارٹی عہدیداروں نے ان کو ویلکم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہاں نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیاہے ‘ملاقات میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس بھی زیر بحث آئیجبکہ شہباز شریف نے این اے 120 میں کلثوم نواز کی یقینی جیت کے لئے حکمت عملی سے آگاہ کیا ہے ‘ ایم این اے حمزہ شہباز ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، صوبائی وزیر قانون رانا ثناااللہ خان، بلال یاسین اور این اے 120کیمقامی رہنمائوں نے بھی میاں نوازشریف اور وزیر اعلی شہبازشریف سے ملاقات کی ہے جبکہ میاں نوازشریف نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم جمہوریت ‘آئین وقانو ن اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہر محازپر جنگ لڑیں گے ‘ملک میں تبدیلی صورت عوام کے ووٹوں سے ہی آئیگی ‘(ن) لیگ قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے ‘اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوم اور قوم ہمارے ساتھ ہیں ہمیںکوئی جدا نہیں کرسکتا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات