کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں منظور شدہ بائی لاز پر سختی سے عملدر آمد ہو رہا ہے، ملک محمد اقبال چنڑ

پیر 21 اگست 2017 14:56

کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں منظور شدہ بائی لاز پر سختی سے عملدر ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ عوام میں کوآپریٹو تحریک کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں موجود فارم سروسز سنٹرز، اور دیگر کوآپریٹو فیڈریشن کوامداد با ہمی کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ز رعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ممبران سے ملاقات میںکہی، انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میں32ہزار748کو آپریٹو سو سائٹیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سی28ہزار891سوسائٹیاں زراعت سے منسلک ہیں جبکہ کوآپریٹو بنک کی طرف سے کاشتکاروں میں سالانہ اربوں روپے کے قرضے آسان شرائط پر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

بڑے شہروں میں عوام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں رہائش کو فوقیت دے رہے ہیں کیونکہ یہاں پر رہائشی سہولیات دیگرسوسائٹیوں کی نسبت بہتر انداز میں میسر ہیں،لا ہور شہر میں 105کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیںایک لاکھ 11 ہزار سے زائد ممبران رہائش پذیر ہیں،جوکہ لاہور میں رہائشی رقبہ کا30فیصد سے زائد ایریا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس نے ما ڈل بائی لازکو نئی شکل دینے کے لئے ترامیم کا عمل شروع کر دیا ہے ،جبکہ لاہور کی 82 کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں منظور شدہ بائی لاز پر سختی سے عمل در آمد ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ ٹرانسفر آف پلاٹ کا کام با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہونا شروع ہے،جس سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔تمام سوسائٹیوں میں بروقت آڈٹ اور الیکشن کرانے بارے سختی سے ہدایات کر دی گئی ہیں اگر کسی بھی سوسائٹی کی طرف سے اس بارے شکایت سامنے آئی تو ایسی سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔