مسلم لیگ ن کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر یں‘وزیرتعلیم

مسلم لیگ ن خواتین اور نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں مواقع فراہم کرے گی ‘سید افتخار علی گیلانی

پیر 21 اگست 2017 14:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹرسید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر یں چند دنوں میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی مسلم لیگ ن خواتین اور نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں مواقع فراہم کرے گی دارالحکومت کے حلقہ تین کو ماڈل حلقہ بنا کر دکھائیں گے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی خصوصی ہدایات میں دارالحکومت کے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہر اتوار کوحلقہ کے عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن حلقہ تین سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حلقہ تین کے کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد شریک تھی اجلاس سے خواجہ اعظم رسول ، احسن منظور ، زاہد القمر ، مبارک اعوان ، آصف مصطفائی ، ارم قریشی ، نصرت درانی ، ساجدہ گیلانی ، نثاراں عباسی ، حسنہ نور ، ڈاکٹر فرح فرزانہ و دیگرنے بھی خطاب کیا، حلقہ تین کے کارکنان اور عہدیداران نے اپنی تجاویز پیش کیں جن پر اہم فیصلے کئے گئے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ گزشتہ سال حلقہ تین میں دس کروڑ ورپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی کام کئے گئے حلقہ تین کے عوامی منصوبوں کیلئے مزید دس کروڑ کی لاگت کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جن پر جلد کام شرو ع ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کارکنان کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز پر فیصلے کئے گئے کہ پولیس تھانوں کو ماڈل اور جدید بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گاحلقہ تین کے عوامی منصوبوں پر عملدرامداور بروقت تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے حلقہ کے منتخب رکن قانون ساز اسمبلی اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر اتوار کو کھلی کچہری لگائیں گے تاکہ تمام شہریوں کے مسائل براہ راست حل ہو سکیں ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان سے عوامی خواہشات کی تکمیل ہوئی ہے آزادکشمیر کے شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کو حلقہ کے عوام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا-