( ن)لیگ نے الیکشن کمیشن کو پارٹی کے قائمقام صدر کے انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

پیر 21 اگست 2017 14:50

( ن)لیگ نے الیکشن کمیشن کو پارٹی کے قائمقام صدر کے انتخاب سے متعلق الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد پارٹی کے قائمقام صدر کے انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قائم مقام پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے ،ْجواب میں الیکشن کمیشن کو سردار یعقوب ناصر کے قائم قام پارٹی صدر منتخب ہونے سے آگاہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ 17 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے خانے سے نکال دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :