موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر 21 اگست 2017 14:50

موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 16کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 81 کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پورے پاکستان میں گرین پاکستان پروگرام کے لئے 12کروڑ 10لاکھ ، جیو میٹک سنٹر کے لئے 67لاکھ ، گرین پاکستان پروگرام وائلڈ لائف پاکستان کے لئے 2کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔