سعودی عرب ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان گرفتار

پیر 21 اگست 2017 14:46

سعودی عرب ،  قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) سعودی عرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی تھی۔ سعودی معاشرے میں غیض و غضب کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ریاض پولیس نے 15سالہ لڑکے کی نشاندہی کرکے اسے اصلاح خانے بھیج دیا۔ اب اسکے خلاف متعلقہ ادارہ تادیبی کارروائی کریگا۔

متعلقہ عنوان :