امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی کوریا میں شروع،شما لی کوریا کی مذمت

مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی، الچی فریڈم گارڈیئن جنگی مشقوں میں 17ہزار500امریکی اور 50000 کوریا کے فوجی حصہ لے رہے ہیں

پیر 21 اگست 2017 14:46

امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی کوریا میں ..
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہمشترکہ فوجی مشقیں جنوبی کوریا میں شروع ہو گئیں ، مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی، الچی فریڈم گارڈیئن نامی جنگی مشقوں میں جنوبی کوریا کے ہزارہا فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ پیر کو امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں موجود امریکی ملٹری کمانڈ اور سیئول کی وزارت دفاع کے مطابق الچی فریڈم گارڈیئن نامی ان جنگی مشقوں میں سترہ ہزار پانچ سو امریکی فوجی اور پچاس ہزار جنوبی کوریا کے فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں یہ مشقیں گیارہ روز تک جاری رہیں گی اور یہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

شما لی کوریا نے پہلے ہی ان مشقوں کی مذمت کی ہے اور اسے موجودہ حالات میں جلتی پر تیل کے مترادف، اشتعال انگیز اور شمالی کوریا پر حملے کرنے کی ریہرسل قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ ان مشقوں کا بہانہ بناتے ہوئے تنازعے کو ہوا دینے سے گریز کرے۔ شمالی کوریا اور امریکا حالیہ دنوں میں ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :