عراقی صوبہ تل عفرکی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،اقوام متحدہ

صوبے میں خوراک اور پانی کی شدید قلت، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اقوام متحدہ کی عراق کیلئے رابطہ کارلائسگرینڈ

پیر 21 اگست 2017 14:43

عراقی صوبہ تل عفرکی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،اقوام متحدہ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) اقوام متحدہ نے خبردارکیاہے کہ عراق کے صوبے تل عفرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، خوراک اور پانی کی شدید قلت ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی عراق کیلئے رابطہ کارلائسگرینڈنے ایک بیان میں بتایا کہ عراق کے صوبے تل عفرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جہاں سرکاری فوج نے دولت اسلامیہ گروپ سے قصبے کاقبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ہے۔ ہزاروں شہری تلعفراورنواحی علاقوں سے نقل مکانی کررہے ہیں جہاں خوراک اور پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تیس ہزارسے زیادہ افرادپہلے ہی قصبے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔