داعش کا قلع قمع کرنے کے بعد شام سے فوج نکال لیں گے،امریکا

اپنے اصل ہدف سے توجہ نہیں موڑیں گے، شام اور عراق میں داعش کو شکست سے دوچار کیا جائے گا،امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نویرٹ کا بیان

پیر 21 اگست 2017 14:43

داعش کا قلع قمع کرنے کے بعد شام سے فوج نکال لیں گے،امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) امریکا نے شام میں اپنی فوج مستقل بنیادوں پر رکھنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی شکست و ریخت کے بعد امریکا شام سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہیذر نویرٹ نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں ہماری مہم واضح ہے اور وہ داعش کی شکست ہے۔ ہم اپنے اصل ہدف سے توجہ نہیں موڑیں گے۔

(جاری ہے)

شام اور عراق دونوں ملکوں میں داعش کو شکست سے دوچار کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ شام اور عراق میں امریکی فوج کی نوجودی کے مقاصد واضح ہیں۔ ہم شام اور عراق کے عوام کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ شام میں وہاں کے عوام ہی حکمرانی کریں۔ امریکا وہاں حکمرانی نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ شمالی شام میں سرگرم ڈیموکریٹک فورسز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسے یقین ہے کہ شام میں موجود امریکی فوج طویل مدت تک قیام کرے گی۔ امریکی فوج اور ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :