بھارت کے معروف قلمکار کا بھارتی حکومت کو سعودی عرب کی پیروی کا مشورہ

بھارتی حکومت معاشرے کو نشہ کی لت سے بچانے کیلئے سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کرے

پیر 21 اگست 2017 14:43

بھارت کے معروف قلمکار کا بھارتی حکومت کو سعودی عرب کی پیروی کا مشورہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) بھارت کے معروف قلمکار اور سماجی میڈیا پر سرگرم شیخ اسماعیل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی معاشرے کو نشہ آور اشیاکی لت سے بچانے کیلئے سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مینیوز جریدے کے اپنے کالم میں تحریر کیا کہ شراب نوشی ، جوئے بازی ا ور نشہ آور اشیاکی لت کے سنگین اثرات کا خمیازہ نہ صرف یہ کہ انکا عادی شخص برداشت کرتا ہے بلکہ اسکا خاندان اور پورا معاشرہ اسکی ز د میں آرہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب ان ممالک میں سرفہرست ہے جو اپنے سماج کے اخلاق، اقدار اور عادات کا تحفظ مثالی شکل میں کررہا ہے۔سعود ی عرب نشہ آور اشیاکے دھندے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دیتا ہے۔ بھارت مملکت کے برعکس انتہائی نرم سزائو ں کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اسی وجہ سے نشہ آور اشیاکی لت اسکولوں میں بھی پھیلتی جارہی ہے۔ یہ بھارتی حکومت کی خوفناک صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :