جدہ ، الشرفیہ محلے میں پاکستانی او ر بھارتی کارکنان کی اجتماعی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

فریقین کی کثیر تعداد نے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا

پیر 21 اگست 2017 14:43

جدہ ، الشرفیہ محلے میں پاکستانی او ر بھارتی کارکنان کی اجتماعی لڑائی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) جدہ کے الشرفیہ محلے میں پاکستانی او رہندوستانی کارکنان کے درمیان اجتماعی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فریقین کی جانب سے کثیر تعداد میں لوگ جھگڑے میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فریقین کافی دیر تک ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے جبکہ ایک گروپ نے ایک دکان پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ جھگڑا کیوں ہوا تھا اور کتنے لوگ زخمی ہوئی نیز نقصان کیا کچھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :