ریڈیو پاکستان 24 اگست کو موسیقی کا پروگرام منعقد کرے گا

پیر 21 اگست 2017 14:40

ریڈیو پاکستان 24 اگست کو موسیقی کا پروگرام منعقد کرے گا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ریڈیو پاکستان لاہور24اگست بروز جمعرات کو موسیقی کا ایک اہم پروگرام منعقد کرے گا۔یہ پروگرام یوم آزادی کے حوالے سے کیا جارہا ہے،جس کے مہمان خصوصی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف ہوں گے۔پروگرام میں معروف گلوکارہ صنم ماروی، وارث بیگ، شاہدہ منی، صائمہ ممتاز اور حنا نصراللہ ملی نغمات پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

پروگرام ریڈیو پاکستان لاہوراور شعبہ میوزک سنٹرل پروڈکشن یونٹ سی پی یو کی مشترکہ کاوش ہے،پروگرام کے کمپیئر صائمہ بھٹی اور عثمان راج ہیں جبکہ پروڈکشن کے حوالے سے ٹیم میں پروگرام مینجر مصطفی کمال حافظ احفاظ الرحمن پروڈیوسر ظہیر عباس ذیشان احمد ثروت علی ہیں۔ایگزیکیٹو پروڈیوسر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ ہیں۔ پروگرام کے دعوت نامے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :