ملتان میٹروبس کے بڑے پراجیکٹ میں گھپلے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 14:11

ملتان میٹروبس کے بڑے پراجیکٹ میں  گھپلے کا انکشاف
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات فرخ سلیم نے بتایا کہ ملتان کے میٹروبس پراجیکٹ میں کروڑوں کے گھپلے کئے گئے ، پونے 2 کروڑ روپے کی رقم براستہ دبئی ، موریشس اور کچھ دیگر ممالک میں منتقل کی گئی اور یہ رقم جس کمپنی کو منتقل کی گئی اس کا نام کیپٹل انجینئر بتایا جا رہا ہے ۔

چائنہ سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن ایک ادارہ ہے وہاں سے کمیشن سکیورٹی کو ایک خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملتان میں جو میٹرو بس بن رہی ہے اس میں سے کہیں ساڑھے17ملین یو ایس ڈالر نکل کر کسی اور کمپنی میں گئے ہیں ۔ فرخ سلیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے باقاعدہ طور پر اس کی تحقیق شروع کر دی ہیں ،جبکہ اس پراجیکٹ کے مین کنٹریکٹر نے ایسے کسی بھی معاملے کی تردید کی کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوا ہم نے کسی کو سب کنٹریکٹ نہیں دیا لیکن چائنہ والے کہہ رہے ہیں کہ اس میں تین کمپنیاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

3کمپنیاں جس میں حبیب رفیق ،یب بیک ٹیکنالوجی ،اور چائنی کمپنی ہے ، فرخ سلیم نے کہا کہ یہ ملتان کا یہ مہنگا ترین پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر ایک کلو میٹر 2کروڑ روپے میں ہو رہی ہے جبکہ بھارت میں ایک کلو میٹر روٹ کی تعمیر پر 25لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں دنیا کی مہنگی ترین میٹر و استنبول میں بنی تھی جس کی ایک کلو میٹر کی تعمیر پر لاگت 8.8ملین ڈالر خر چہ آیا تھا۔ ماہر معاشیات شہباز رانا نے بھی اپنے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایاکہ ملکی زرمبادلہ کے زرخائر 19 ارب ڈالر سے کم ہو کر 14ارب ڈالر پر آ گئے ہیں۔ جبکہ ملک کا بیرونی قرضہ 87ارب ڈالر ہے اور گردشی قرضہ 500ارپ روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: