چمن میں لیویز حکام نے دو بموں کو ناکارہ بنادیا،

علاقہ تباہی سے بچ گیا

پیر 21 اگست 2017 14:37

چمن میں لیویز حکام نے دو بموں کو ناکارہ بنادیا،
چمن۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چمن میں دو بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ۔لیویز حکام کے مطابق دونوں بموں کو موٹرسائیکلوں کی تیل کی خالی ٹینکیوں میں نصب کیا گیا تھا اور ان کو گلدار باغیچہ کے علاقے میںایک سیاسی جماعت کے رہنماء ملک محمد عیسیٰ خان اچکزئی کے گھر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی لیویزاہلکاروں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے جب موٹرسائیکلوں کی دونوں ٹینکیوں کو چیک کیا گیا تو ان میں بارودی موادموجود تھا جسے ناکارہ بناکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :