لاہور ائیرپورٹ 10پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار

پیر 21 اگست 2017 14:32

لاہور ائیرپورٹ 10پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر گزشتہ روز بھی 20پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے دس منسوخ جبکہ دس تاخیر کا شکار رہیں ۔

(جاری ہے)

فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی اور پھرکوالالمپورجانیوالی پروازپی کی898 ،پی آئی اے کی کوالالمپورسے آنیوالی اورپھرکراچی جانیوالی پرواز پی کی899منسوخ ، پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پروازپی کی203 ،دبئی سے آنیوالی پرواز پی کی204،پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پروازپی کے 654 ،اسلام آباد سے آنیوالی پروازپی کی655 ،شاہین ایئرلائین کی کراچی سے آنیوالی پرواز142منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

متعلقہ عنوان :