میرواعظ نے صورہ ہسپتال میں سید علی گیلانی کی عیادت کی

پیر 21 اگست 2017 14:08

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزجاکرکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو آٹھ ہفتوں کی طویل نظربندی کے بعد جمعہ کو رہا کیا گیا تھا اور گزشتہ شام کووہ سید علی گیلانی سے ملنے صورہ ہسپتال گئے۔

میر واعظ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سید علی گیلانی نے جو ہسپتال میں بھی پولیس حراست میں ہیں، میرواعظ کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ٹیسٹوں اور مشوروں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہتری محسوس کررہے ہیں۔میر واعظ نے علیل رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ سید علی گیلانی کو گزشتہ ہفتے سینے میں درد کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :