ایران اور روس کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کی تجارت کا معاہدہ

پیر 21 اگست 2017 14:04

ایران اور روس کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کی تجارت کا معاہدہ
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے ایران کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس میںتیل کے بدلے خوراک کا معاہدہ بھی شامل ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس معاہدے پر عملدرآمد آئندہ ماہ ہو گا جس کے تحت روس ایران سے روزانہ ایک لاکھ بیرل خام تیل خریدا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیگزینڈرنوواک کے مطابق اس معاہدے سے متعلق قانونی دستاویزات اپنے حتمی مراحل میں ہیں۔

روسی ایجنسی انٹرفیکس نے الیگزینڈر نوواک کے حوالے سے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تیل کے بدلے خوراک کے اس معاہدے کے تحت روزانہ ایک لاکھ ایرانی تیل کی فروخت عمل میں آئے گی ، یہ مقدار ایک سال کے اندر 50 لاکھ ٹن کے قریب بنتی ہے۔انٹرفیکس کے مطابق ایران میں روسی تجارت کے نمائندے آندرے لوگانسکی نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت روس ایک سال کے اندر 45 ارب ڈالر کا سامان ایران برآمد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :