آرٹیکل 190 کے تحت عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 اگست 2017 13:40

آرٹیکل 190 کے تحت عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔خورشید ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے اور اگر اس کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا اس کے ذریعے عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، نیب کی طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہےاور اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا جب کہ عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے، ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاﺅس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی جب کہ کل چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے تھے۔