وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 اگست 2017 13:40

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ،کونسل کے ممبر و زرا اور دیگرحکام شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں ایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔دیامربھاشا ڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کے لیے پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :