نواز شریف اور شہباز شریف میں مبینہ ناراضی; رائے ونڈ میں اتوار کا کھانا روایتی نہ رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 13:33

نواز شریف اور شہباز شریف میں مبینہ ناراضی; رائے ونڈ میں اتوار کا کھانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مابین تعلقات خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ محل میں برسوں سے روایت تھی کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوپہر کا کھانا اکٹھے کھاتے تھے لیکن اب رائے ونڈ محل میں دوپہر کا کھانا روایتی نہیں رہا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ہر اتوار کو رائے ونڈ محل میں ایک ظہرانے کا انتظام کرتی تھیں جس میں خاندان کے افراد شریک ہوتے تھے۔

لیکن اب دونوں بھائی ایک شہر میں ہونے کے باوجود دور دور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ چھ دنوں میں دونوں بھائیوں میں ایک بھی ملاقات نہ ہوئی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے ایک پُر اسرار خاموشی ہے۔ کئی سالوں سے دوپہر کے کھانے کی روایت آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہے جس کی وجہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین مبینہ ناراضی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کے بچے بھی اس ظہرانے میں شریک نہیں تھے۔