روسی دارلحکومت ماسکو کی شاہراہوں پر شاہ سلمان کی تصاویر

تازہ پیش رفت شاہ سلمان کے روس کے آئندہ دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں سامنے آئی

پیر 21 اگست 2017 14:02

روسی دارلحکومت ماسکو کی شاہراہوں پر شاہ سلمان کی تصاویر
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) روسی دارالحکومت ماسکو کی شاہراہوں پر بڑے بڑے بینر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ پیش رفت شاہ سلمان کے روس کے آئندہ دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔روسی جریدے نے اپنی اشاعت میں سعودی عرب کے حوالے سے ضخیم مواد شامل کیا ہے جس میں سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جریدے نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی نوعیت پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ عرصے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے روس کے دورے اور صدر ولادیمر پیوتن سے ان کی ملاقات پر بھی روشنی ڈالی ۔اسی طرح جریدے نے روس اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ہے جس میں تجارتی تبادلے کے معاہدے اور تیل کی منڈی میں دوبارہ سے استحکام لانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون شامل ہے۔اس سے قبل کرملن نے توقع ظاہر کی تھی کہ شاہ سلمان کے دورے کا وقت جلد متعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوتن نے اس دورے کی دعوت 2014 میں شاہ سلمان کے سعودی عرب کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ہونے والی پہلی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دی۔

متعلقہ عنوان :