Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

پیر 21 اگست 2017 13:59

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کردی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات