کھربوں کی کرپشن ، سرکاری ملازمین چند ارب دے کر ڈرائی کلین
نیب کو پیسہ واپس کرنے والوں میں وفاقی سیکرٹریز ،فوجی جنرل ، تھانیدار و دیگر شامل
سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 13:14
(جاری ہے)
حکومتی اداروں کے علاوہ دیگر اشخاص سے 29کروڑ روپے وصول کئے گئے ۔
دستاویزات کے مطابق لاہور ریجن کے 51کرپٹ افسران نے احتساب کے دوران قومی خزانے کی رقم واپس لی ۔ کراچی ریجن کے 28افسران و ملازمین سے پلی بارگین کی گئی ، اس کے علاوہ کوئٹہ کے 35افسران و ملازمین ، راولپنڈی کے 64افسران ، ملتان کے چار جبکہ 9افسران کا تعلق سکھر سے ہے ۔ دستاویزات کے مطابق اس طرح پنجاب کے مجموعی طور پر 37افسران و ملازمین ، خیبرپختونخوا کے 99افسران و ملازمین اور بلوچستان کے 35سرکاری ملازمین نے پلی بارگین کی ۔ پلی بارگین کرنے والے افسران و ملازمین میں اعلی افسران بھی شامل ہیں جبکہ چھوٹے ملازمین جن میں پٹواری ج نائب قاصد ، اسسٹنٹ، یوڈی سی ،ایل ڈی سی ، تھانیدار ، پولیس افسران ، ایف بی آر کے افسران بھی شامل ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے اسسٹنٹ بابر علی کھرل نے زمین کی خریداری میں بڑے پیمانے پر خورد برد کئے جبکہ نیب نے پلی بارگین میں صرف 97لاکھ روپے جمع کرائے ۔ لاہور کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے پٹواری نے ساڑھے 6کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی سابق ڈائریکٹر ایریگیشن اور پاور ڈیپارٹمنٹ وحید اصغر نے 6کروڑ32لاکھ روپے ، چیف سنٹرل ایکسائز شوکت علی بھٹی نے 14کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد کی رقم قو می خزانے میں واپس جمع کرادی ، ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا ۔ سابق ڈی آئی جی پنجاب غلام سرورللوانی نے 12لاکھ روپے ، سابق ڈویژنل اکاونٹس آفیسر عمر حق نے اڑھائی کروڑ روپے ، ملٹری لینڈ اور کنٹونمنٹ بورڈ روالپنڈی کے سابق ڈی جی ایم ایل او عبدالنعیم خان نے ایک کروڑ 24لاکھ روپے ، سابق سپرنٹنڈنٹ کسٹم فیروز خان نے 2کروڑ روپے سے زائد ، سابق چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر زاہد علی نے 20کروڑ روپے ، جامشور تھرمل پاور پلانٹ کے سابق چیف انجنیئرمحمد منہون خان چانڈیو نے 5کروڑ 60لاکھ جمع کروائے کراچی میں ہیڈ کانسٹیبل محمد رفیق جو کہ فیول کے جعلی بل بنوا کر قومی خزانے کو لوٹتا رہا ان سے بھی نیب نے 88لاکھ روپے ریکور کر لئے ہیں ۔ پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئر مین عثمان فاروقی سے 35کروڑ روپے سے زائد ریکور کئے گئے ۔ سعید غفور جی ایم پی ٹی سی ایل سے 2کروڑ روپے ، سابق سیکرٹری ورکرزویلفئیرفنڈ جاوید انور سے 2کروڑروپے سیکرٹری ایجوکیشن کوئٹہ عبدالسلیم درانی نے ڈیرھ کروڑ روپے ، وزیراعلی خیبر پختوانخوا کے سابق خصوصی سیکرٹری سید معصوم شاہ سے ساڑھے22کروڑ روپے ، بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم بسم اللہ خان کاکڑ سے 26کروڑ سے زائد ریکور کر لئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.