بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے ایک مداح کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کر دیا

پیر 21 اگست 2017 13:49

بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے ایک مداح کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے ایک مداح کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز جو ان دنوں فلم بادشاہو کی پروموشن مہم میں مشغول ہیں ان کے ایک مداح نے بدتمیزی کی جس پر انہوں نے اسے زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بھی مداح کے رویے پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی عزت کا خیال کرنا چاہیئے،مداحوں کو انٹرٹینمٹ مہیا کرنے کا یہ پھل ملنا سرااسر ناانصافی ہے۔

مداحوں کو ہر صورت اپنی حد کو یاد رکھنا چاہیئے،اداکارہ کی نئی فلم بادشاہو 1 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن،ایشا گپتا اور عمران ہاشمی شامل ہیں،فلم کی ہدایات ملن لتھریا نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :