ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے، جرمن چانسلر

پیر 21 اگست 2017 13:48

ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے، جرمن چانسلر
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی کی جانب سے سپین میں ایک جرمن لکھاری کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ انٹرپول وارنٹس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کے یہ اقدامات انٹرنیشنل پولیس کے ’غلط استعمال‘ تک جا پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کی جانب سے ’ریڈ ورانٹ‘ کے اجرا پر ہفتے کے روز دوگان اخانلی کو سپین میں روکا گیا تھا۔

جرمنی اور ترکی کی دوہری شہریت کے حامل اس لکھاری کو اتوار کو رہا کر دیا گیا، تاہم انہیں ہدایات دی گئیں کہ وہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ہی موجود رہیں، اس دوران ہسپانوی حکومت ترکی کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ میرکل نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سپین نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :